ہیلری کلنٹن ’’ایک بیوی ماں مصنفہ اور کُتے کی مالکن‘‘
سابق امریکی وزیرِخارجہ کی ٹوئٹر پر آمد اور دل چسپ انداز میں تعارف ، یہ اکاؤنٹ ان کے اگلے صدارتی انتخاب میں۔۔۔
امریکا کی سابق وزیرخارجہ اور صدر بل کلنٹن کی حیثیت سے امریکا کی خاتونِ اول کے درجے پر فائز رہنے والی ہیلری کلنٹن نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔
اس اکاؤنٹ پر انھوں نے حسِ مزاح سے کام لیتے ہوئے خود کو''پینٹ سوٹ کی دل دادہ'' اور ''ہیئر آئیکون'' لکھا ہے۔ نیویارک سے سینیٹر منتخب ہوکر وزارت خارجہ سنبھالنے والی ہیلری کلنٹن نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر تخلیق کرنے والوں کا شکریہ ادا ہے۔
کیا ہے۔ ہیلری کلنٹن کے پیج پر آویزاں ان کی تصویر ان کے سخت گیر اور بارعب ہونے کا تاثر لیے ہوئے ہے۔ اس تصویر میں وہ سیاہ چشمہ لگائے اپنے ''بلیک بیری'' میں کچھ پڑھ رہی ہیں۔ یہ یادگار تصویر اس وقت کی ہے جب وہ صدر بارک اوباما کے گذشتہ دورِصدارت میں بہ طور وزیرخارجہ ایک عسکری منصوبے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شریک تھیں۔ ان کی یہ تصویر ماضی میں ایک اور سماجی ویب سائٹ ''ٹمبلر'' پر مذاق کا نشانہ بن کر خاصی شہرت حاصل کرچکی ہے۔
امریکا کی سابق وزیرِخارجہ نے اپنے پروفائل میں خود کو پینٹ سوٹ کی دل داہ اور ہیئر آئیکون کے ساتھ ''glass ceiling cracker'' کا نام بھی دیا ہے۔ ''گلاس سیلنگ'' کی اصطلاح کا مطلب ہے، خواتین اور اقلیتوں کو آگے بڑھنے سے روکنے والی غیرمرئی رکاوٹیں۔'' اس طرح ہیلری کلنٹن نے خود کو ان رکاوٹوں کو توڑنے والا قرار دیا ہے۔ ان کا تعارف ''TBD'' کے مخفف پر ختم ہوتا ہے، جس کا مطلب ہےto be determined، یعنی کوئی ایسا کام جو طے شدہ تھا، مگر اس کا کوئی ایک خاص پہلو عمل پذیر ہونے سے رہ گیا۔ امریکی میڈیا میں اسے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نام زدگی کے انتخاب میں اپنی ناکامی کی طرف اور اگلے انتخابات کے لیے بہ طور نام زد امیدوار دوبارہ سامنے آنے کی طرف اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پہلے دن ہی انھیں 25 لاکھ سے زاید فالوورز مل گئے۔ ان کے ٹوئٹر پر آتے ہی انھیں اس ویب سائٹ کی انتظامیہ نے خوش آمدید کہا۔ ہیلری کے شوہر سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی اپنی اہلیہ کا خیرمقدم کیا۔ خود بل کلنٹن نے اس سال اپریل میں ٹوئٹر سے ناتا جوڑا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا،''کیا ٹوئٹر پر خاندان کے لیے کوئی شیئر پلان ہے؟''
پہلے روز ہیلری کلنٹن کو ٹوئٹ کرنے والوں میں ان کے حامیوں کے ساتھ مخالفین بھی شامل تھے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نام زدگی کے لیے ہونے والے چناؤ میں ہیلری کلنٹن کو شکست دینے والے موجود صدر باراک اوباما کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں ہیلری کی آمد پر اظہارِمسرت کیا گیا۔ باراک اوباما نے ٹوئٹر پر اپنے 32 ملین فالوورز سے کہا کہ ہیلری کلنٹن کے لیے ٹوئٹر ایک متحرک ذریعہ بن سکتا ہے، جو وزارت خارجہ سے الگ ہونے کے بعد سے ''لوپروفائل'' میں ہیں۔
امریکا کی سابق خاتونِ اول نے اپنے پروفائل میں اپنا تعارف ایک بیوی، ماں، وکیل، خواتین اور بچوں کا مددگار، امریکی سینیٹر، وزیرِخارجہ، مصنف، کُتے کی مالکن کی مختلف حیثیوں میں بھی کرایا ہے۔ امریکی میڈیا میں ہیلری کلنٹن کے تعارف اور TBD کا مخفف استعمال کرنے کو 2016کے صدارتی انتخاب کے لیے ان کی مہم قرار دیا جا رہا ہے۔