ڈالر کے پرانے ریٹ پر ادائیگی بورڈ فرنچائزز کے مطالبے پر فیصلہ نہ کرسکا

فرنچائز سے بڑا اسٹیک ہولڈر پی سی بی ہے جس کو کرکٹ کے معاملات چلانے کیلیے سرمائے کی ضرورت ہے، احسان مانی


Numainda Khususi November 15, 2018
فرنچائز سے بڑا اسٹیک ہولڈر پی سی بی ہے جس کو کرکٹ کے معاملات چلانے کیلیے سرمائے کی ضرورت ہے، احسان مانی۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل فرنچائز سے واجبات ڈالر کی پرانی قیمت پر وصول کرنے کے حوالے سے پی سی بی کوئی فیصلہ نہ کر سکا.

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ادائیگیوں کیلیے ڈالر کی قیمت 105 پر فکس کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا، اس ضمن میں مجھے وزارت خزانہ سمیت متعلقہ اداروں سے مشورہ کرنا ہوگا، کوئی معقول حل نکل آیا تو دیکھیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ فرنچائز سے بڑا اسٹیک ہولڈر پی سی بی ہے جس کو کرکٹ کے معاملات چلانے کیلیے سرمائے کی ضرورت ہے، کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |