بھارتی ایتھلیٹ کی اسٹیڈیم میں خودکشی

خودکشی کے اسباب یا کوئی تحریر نہیں ملی، پولیس


Sports Desk November 15, 2018
خودکشی کے اسباب یا کوئی تحریر نہیں ملی، پولیس۔ فوٹو: انٹرنیٹ

بھارت کے 18 سالہ ایتھلیٹ نے مبینہ طور پر جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کے ہاسٹل میں خودکشی کرلی۔

بھارتی ایتھلیٹ کی لاش ایتھلیٹک اکیڈمی میں دوسرے منزل کے کمرے سے چھت کے پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی، پولیس کے مطابق خودکشی کے اسباب یا کوئی تحریر نہیں ملی۔

18 سالہ ایتھلیٹ نومبر 2016 سے ہاسٹل میں مقیم اور 100 و 200 میٹر ریس کیلیے خود کو تیار کر رہے تھے، انھوں نے کئی انٹرنیشنل مقابلوں اور یوتھ ایشیا ایتھلیٹک میٹ میں بھی بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں