گنجائش بڑھادی فلکر نے

اب ہر یوزر کو ایک ٹیرابائٹ اسٹوریج کی سہولت حاصل ہوگی


June 24, 2013
فوٹو : فائل

فوٹو شیئرنگ کی مقبول سائٹ ''فلکر'' نے حال ہی میں اپنی تزئینِ نو کرتے ہوئے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اپنا لے آؤٹ دل کش بنایا ہے۔

تاہم، اس سائٹ کی جو تبدیلی اسے استعمال کرنے والے کے لیے کشش رکھتی ہے، وہ ہے تصاویر اور وڈیوز ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں کئی گنا اضافہ۔ اب ہر یوزر کو اپنی تصاویر اور وڈیوز محفوظ رکھنے کے لیے ایک ''ٹیرابائٹ'' کی گنجائش مفت حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ ''بائٹ'' ڈیجیٹل انفارمیشن کی اکائی ہے اور ایک ٹیرابائٹ میں ایک بلین بائٹ ہوتے ہیں۔

فلکر کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ایک ٹیرابائٹ گنجائش کا مطلب ہے کہ ہر صارف 6.5 میگا پکسل کیمرے سے کھینچی گئی 5 لاکھ 37 ہزار731 تصاویر اور 16 میگاپکسل کیمرے سے اتاری گئی 2 لاکھ 18ہزار453 تصاویر فلکر پر ذخیرہ کرسکے گا۔ اس طرح فلکر پر فری اکاؤنٹس رکھنے والے یوزر 200 ایم بی سائز تک کی تصویر اور ون جی بی اور تین منٹ تک کے دورانیے تک کی وڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ فلکر نے اپنا لے آؤٹ خوب صورت بناتے ہوئے مسلسل رواں گیلری اور ہائی ریزولیشن کی حامل فُل اسکرین گیلری اپنے نئے لے آؤٹ کا حصہ بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |