برطانوی کابینہ نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی

بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکل ہوسکتی ہے، وزیراعظم تھریسامے


ویب ڈیسک November 15, 2018
بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکل ہوسکتی ہے، وزیراعظم تھریسامے۔ فوٹ: فائل

برطانوی کابینہ نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کابینہ کے 5 گھنٹے طویل اجلاس کے بعد بریگزٹ ڈیل کا اعلان کردیا، جس میں برطانوی کابینہ کے 9 سے زائد ارکان نے بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی مخالف کردی جن میں سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ بھی شامل تھے جب کہ باقی ارکان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین سربراہ کانفرنس میں بریگزٹ کیس پیش کر دیا

وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل کا مسودہ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جب کہ بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکل ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں رکن یورپی پارلیمنٹ ورہوفسٹاڈ نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کا قریبی رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا اور تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بریگزٹ بل پربرطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو ایوانِ بالا میں ایک بار پھر شکست

ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 585 صفحات پر مبنی مجوزہ معاہدہ شائع کردیا گیا ہے جس میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل میں روابط کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں جب کہ 48 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں