
ناموربالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ گزشتہ روز اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومومیں شادی کے بندھن میں بندھ گئے دونوں کی شادی کونکنی رواج کے مطابق انجام پائی اورآج دونوں ایک بار پھرسندھی رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا رنویر شادی کے بندھن میں بندھ گئے
نئے شادی شدہ جوڑے کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، کرشمہ کپور، کرن جوہر، کپل شرما اورراکھی ساونت سمیت متعدد بالی وواسٹارز کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ کرشمہ کپورنے کہا بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کو ان کی جانب سے شادی کی بہت مبارکباد۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی دونوں اسٹارز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا جب انہوں نے دپیکا رنویر کی شادی کی خبر سنی تو وہ بہت خوش ہوئے تھے اور ان کا دل چاہ رہا تھا کہ دپیکا کو گلے لگا کر مبارکباد دیں اور ان سے کہیں بالکل ویسے ہی خوش رہنا جیسے میں اپنی شادی کے بعد خوش ہوں رنویر اوردپیکا کے لیے ڈھیر سارا پیار۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqK9NFJnYt9/"]
اداکارہ راکھی ساونت دپیکا رنویرکی شادی پربالکل اسی طرح خوش ہیں جیسے ان کے گھرکے فرد کی شادی ہو، انسٹا گرام پر اپنی خوشی شیئر کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا جب ہم نے سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبرسنی تو خوشی کے مارے رقص کرنا شروع کردیا تھا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqKpxieBfxE/"]
ہدایت کاروپروڈیوسرکرن جوہر نے دپیکا رنویرکی جوڑی کو سب سے خوبصورت جوڑی قراردیتے ہوئے دونوں کی نظر اتارنے کا مشورہ دیا اور دونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعائیں دیں۔
https://twitter.com/karanjohar/status/1062659343441674240
کامیڈین کپل شرما نے انسٹاگرام پردپیکا رنویر کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کو دنیا کی سب سے خوبصورت جوڑی قراردیا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqKWiSRhICS/"]
دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے بھی ٹوئٹر پر شادی شدہ جوڑے کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعادیتے ہوئے کہا آپ کی زندگی کا نیا باب شروع ہوگیا ہے۔
Wishing you guys a lifetime of togetherness, love and happiness @deepikapadukone & @ranveerofficial 🎊👩❤️👨🎊 May this be the best chapter of your life. Make the most of it. God bless! ✨
— Madhuri Dixit Nene (@MadhuriDixit) November 14, 2018
اداکارسدھارتھ ملہوترا نے بھی ٹوئٹر پر شادی شدہ جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔
Many congrats to the newly weds @deepikapadukone and @RanveerOfficial wish u both loads of love, happiness and bliss always 🤗🤗
— siddharth malhotra (@sidpmalhotra) November 14, 2018
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔