ومبلڈن ٹینس رافیل نڈال کو پہلے ہی راؤنڈ میں شرمناک شکست

بیلجئم کے اسٹیو ڈارسز نے رافیل نڈال کو 6-7 (7/4)، 6-7 (10/8) اور 4-6 کے اسکور سے شکست دے دی۔


AFP June 24, 2013
رافیل نڈال کی کسی بھی بڑے ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں یہ پہلی شکست ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بارہ دفعہ گرینڈ سلیم جیتنے والے اسپین کے رافیل نڈال ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شرمناک شکست کے بعد سنگلز کے ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

عالمی نمبر 135 بیلجئم کے اسٹیو ڈارسز نے 2008 اور 2010 کے ومبلڈن چیمپئن رافیل نڈال کو 6-7 (7/4)، 6-7 (10/8) اور 4-6 کے اسکور سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔ ایک ہفتے قبل اپنے کیریئر کا 8واں فرنچ اوپن جیتنے والے رافیل نڈال کی کسی بھی بڑے ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں یہ پہلی شکست ہے۔

29 سالہ اسٹیو ڈارسز کا اپنی فتح پر کہنا ہے کہ کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ رافیل نڈال کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے، رافیل نڈال نے آج اچھا کھیل پیش نہیں کیا جس کا مجھے فائدہ ہوا اور یہ میرے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے "گراس کورٹ" پر پہلا میچ انتہائی دشوار ہوتا ہے اور ایسا ہی رافیل نڈال کے ساتھ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |