اٹلی کے سابق وزیراعظم برلسکونی کو نابالغ لڑکی سے جنسی تعلقات پر7 سال قید کی سزا

استغاثہ کا الزام تھا کہ برلسکونی کی رہائش گاہ پر فحش پارٹیز کا انعقاد ہوتا تھا جن میں ان کی ملاقات اس لڑکی سے ہوئی۔


ویب ڈیسک June 24, 2013
سزا یافتہ ہونے کے باعث برلسکونی اب کوئی عوامی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتے۔

اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کو 18 سال سے کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم رکھنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

میلان کی ایک عدالت نے 76 سالہ سابق اطالوی وزیراعظم سلویو برلسکونی کو 17سالہ لڑکی سے جنسی تعلقات کا الزام ثابت ہونے پر 7 سال قید کی سزا سنا دی، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ برلسکونی کو کسی بھی پبلک مقام پر دفتر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، سزا یافتہ ہونے کے باعث برلسکونی اب کوئی عوامی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتے۔

استغاثہ کا الزام تھا کہ 2010 میں جب برلسکونی اقتدار میں تھے تو ان کی رہائش گاہ پر فحش پارٹیز کا انعقاد ہوتا تھا جن میں ان کی ملاقات اس لڑکی سے ہوئی جس کا تعلق مراکش سے تھا اور اس وقت وہ 17 سال کی تھی، استغاثہ کے مطابق برلسکونی کے اس لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم ہو گئے تھے، دوسری جانب برلسکونی اور اس لڑکی نے ایک دوسرے کے ساتھ جنسی تعلقات کی تردید کی تھی۔ برلسکونی کو سنائی گئی سزا کے فیصلے پر اس وقت تک عملدرآمد نہیں ہو گا جب تک ان کے خلاف قائم مختلف مقدمات میں ان کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک عدالت نے سلویو برلسکونی کو ٹیکس میں دھوکہ دہی کے جرم میں چار سال قید کی سزا بھی سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |