زارااکبر کی قرض واپس نہ کرنے پر فلمساز کے خلاف درخواست

فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے دونوں فریقین کو 26جون کے لیے طلب کرلیا


Showbiz Reporter June 25, 2013
فوٹو : فائل

اداکارہ زارااکبرنے 3لاکھ 60ہزارروپے کی ادھارمیں دی رقم واپس نہ کرنے پر فلمساز حاجی شفیق کے خلاف پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کودرخواست دیدی۔

جس پردونوں فریقین کوایسوسی ایشن کے دفتر میں 26جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ زارااکبرنے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ انھوں نے 2010ء میں دبئی میں منعقدہ ایک شو میں ساتھی پروموٹرکے فرارہوجانے پربقایاجات کی ادائیگی کے لیے پروڈیوسرحاجی شفیق کو 3لاکھ 60ہزارکی رقم دی تھی۔



جس کوانھوں نے پانچ روزمیں واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اتناوقت گزرنے کے باوجود حاجی شفیق ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ اس سلسلہ میں فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن نے درخواست وصول کرنے کے ساتھ 26جون کودونوں فریقین کورائل پارک میں واقع دفترمیں طلب کرلیا ہے جس کے بعد دونوں فریقین کی بات سننے کے بعد چیئرمین فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن سیدنورفیصلہ سنائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں