فلم ’’دوراستے‘‘نے ممتاز کو راتوں رات سپر اسٹار بنادیا

1947کو ممبئی میں پیداہوئیں،فنی سفر کا آغاز چائلڈ اسٹار کے طور پر کیا


Cultural Reporter June 25, 2013
فوٹو : فائل

بھارتی فلم اسکرین پر اپنی بہترین اداکاری کا جادو جگانے والی خوبصورت اداکارہ ممتاز بالی وڈ کی ان اداکاراؤں میں شامل تھیں کہ جنھوں نے 1970 سے 1976 تک سب سے زیادہ معاوضہ لیا۔

ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے ان کی بیشتر فلموں نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی،ممتاز کا رومانی کردار ادا کرنے میں کوئی ثانی نہیں تھا ان کی زیادہ تروہی فلمیں ہٹ ہوئیں جن میں انھوں نے بھر پور رومانوی کردار ادا کیے31جولائی1947کو ممبئی میں پیدا ہونے والی ممتاز نے چائلڈ اسٹار کی حیثت سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا 1958میں ان کی فلم'' سونے کی چڑیا'' نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

جب کہ انھوں 6فلموں میں جونئیر ایکسٹرا آرٹسٹ کے طور پر کام کیا جو بہت کم بجٹ کی فلمیں تھیں 1963سے1968تک وہ بی گریٹ اداکارہ کے طور پر کام کرتی رہیں انھوں نے اس دور میں زیادہ تر فلمیں دارا سنگھ کے ساتھ کیں،ایگریٹ آرٹسٹ کے طور پر 1969 میں ان کی پہلی فلم'' صنم'' تھی جس میں انھوں نے منفی کردار کیا تھاجب کہ سپورٹنگ اداکارہ کے طور پر انھوں نے پتھر کے صنم، رام اور شیام بھی قابل ذکر ہیں، 1969میں ہی ممتاز کی فلم 'دوراستے' سپر ہٹ ثابت ہوئی جس نے انھیں راتوں رات سپر اسٹار بنادیا،اس فلم میں راجیش کھنہ ہیرو تھے 1970میں فلم ''کھلونا'' نے بھی زبردست شہرت حاصل کی، اسی فلم میں انھیں بہترین ادکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا، ان دو فلموں کی کامیابی کے بعد ممتاز نے تسلسل کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔



ان فلموں بندھن، سچا جھوٹا، تیرے میرے سپنے، دشمن، اپنا دیش، اپراد،چور مچائے شور، جھیل کے آس پاس، آپ کی قسم، صنم،روٹی پریم کہانی وہ فلمیں تھیں جسے بولی ووڈ فلم اسکرین پر ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا ہے نقادوں کے مطابق ممتاز نے فلم ''آئینہ'' میں بہترین ادکاری کا مظاہرہ کیا،ممتاز اور شرمیلا ٹیگور نے اس دور میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کی، ممتاز اور راجیش کھنہ کی جوڑی بولی ووڈ میں بے حد شہرت کی حامل رہی ،اس وقت جب کہ ان دونوں کی جوڑی سپر ہٹ تھی راجیش کھنہ نے ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کرلی ،جو ممتاز کے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا۔

دونوں میں بہت زیادہ ذہنی ہم آہنگی بھی تھی۔ ممتاز نے بھی دلبرداشتہ ہوکر اس وقت شادی کا فیصلہ کرلیاجب وہ فلموں میں سب سے زیادہ مصروف اداکارہ تھیں،یہ ان کے عروج کا دور تھا،ان کی شادی 1974 میں میسور مدھوانی سے ہوئی،1976میں ممتاز نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا،ان کی دو بیٹیاں نتاشا اور تانیہ ہیں نتاشا مشہور ادکار فردیں خان کی اہلیہ ہیں،ادکارہ ممتاز فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے بعد خوشگوار گھریلو زندگی گزار رہی ہیں ان کی عمر65سال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں