واٹر بورڈ کے افسران و اہلکار ادارے کو مستحکم بنائیںمصباح الدین

اہلکار کارکردگی بہترین کریں تاکہ لوگوں میں واٹر بورڈ کا مثالی تصور قائم ہو

واٹر بورڈ املاک کی حفاظت متعلقہ افسر ان کی ذمے داری ہے، ایم ڈی واٹربورڈ فوٹو: فائل

منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کو حسن انتظام اور گڈ گورننس کے تحت چلایا جائے۔

تما م افسران و اسٹاف واٹر بورڈ کو اون کریں، ادارے کو مستحکم بنا نے اور کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے میں اپنا عملی کر دار ادا کریں تاکہ واٹر بورڈ کا مثالی تصور لوگوں کے ذہنوں میں بیدار ہو سکے، واٹر بورڈ کے اسٹاف کو بہتر رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے واٹر بورڈ کی کالونیوں کی حالت زار بہتر بنانے، ان میں غیر قانو نی رہائش پزیر لوگوں سے مکان خالی کرانے اور اسٹاف کو ڈیو ٹی پر لے جانے والی گاڑیوں کی مرمت سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز، ڈی ایم ڈی فنانس، ڈی ایم ڈی ایچ آرڈی اے اور انجینئرز نے شرکت کی، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ اسٹاف کالونیوں کو ضروری سہولتوں سے کفایت شعاری سے آراستہ کیاجائے۔




واٹر بورڈ کی املاک، رہائشی علاقوں اور زمینوں کی حفاظت متعلقہ افسر ان کی ذمے داری ہے لہٰذا نا جائز قابضین سے زمینیں خالی کرانے کے لیے ضلعی ڈپٹی کمشنرسے رابطے میں رہیں، انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ واٹر بورڈ کے سر کاری مکانوں میں غیر متعلقہ افراد رہ رہے ہیں جبکہ تجاوزات بھی قائم کرلی گئی ہیں، ان کالونیوں میں لوگ بے دریغ ایئر کنڈیشنزز کا استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے واٹر بورڈ کو بجلی کی مد میں بہت بڑی رقم ادا کر نا پڑتی ہے، انھوں نے کہا کہ ایسے افراد کے ایئر کنڈیشنز ضبط کر لیے جائیں، بجلی کے کنکشنز منقطع کر دیے جائیں او ر بجلی کے بل کی مد میںمناسب رقم وصول کی جائے۔
Load Next Story