جاوید میانداد کراچی سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہ آنے پر سخت مایوس
کے سی سی اے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر پا رہی، سابق کپتان
سابق کپتان جاوید میانداد کراچی سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہ آنے پر سخت مایوس ہیں۔
میڈیا سے بات چیت میں جاوید میانداد نے کہا کہ ایک زمانے میں کراچی کرکٹ کا مرکزکہلاتا تھا مگر اس وقت یہاں کی کرکٹ درست سمت میں نہیں چل رہی، طویل عرصے سے شہر قائد سے کوئی کھلاڑی سامنے نہیں آیا۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ مخصوص کھلاڑیوں ہی کے گرد ہی گھوم رہی ہے، اس حوالے سے کے سی سی اے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر پا رہی، میں جب بورڈ میں تھا تب کراچی کو پیسے بھی ملے مگر کرکٹ کے لیے کچھ نہیں کیا جا سکا،کروڑوں کی آبادی سے کوئی کھلاڑی سامنے نہ آنا افسوسناک ہے۔