تحریک انصاف کا ملک گیر سطح پر ’’عوامی رابطہ مہم ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

یہ عوامی رابطہ مہم دو مرحلوں میں ہوگی۔


عامر خان November 16, 2018
یہ عوامی رابطہ مہم دو مرحلوں میں ہوگی۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف نے ملکی قیادت سنبھالنے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد ملک گیر سطح پر ''عوامی رابطہ مہم '' شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مہم میں عوامی اجتماعات اور کھلی کچہریاں شامل ہوں گی، اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد عوام کو پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں و پالیسیوں سے آگاہ کرنا ہے، اس عوامی رابطہ مہم کے انعقاد کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت نے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت جہاں ملک کے مسائل کے حل کیلیے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسیوں کو تشکیل دینے کے ساتھ ان کے حل کیلیے عملی اقدام کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں