سیف سٹی منصوبے کے کیمرے خراب چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

کیمرے غیرفعال ہونے کے ذمے داران کا تعین کیا جائے،ڈی جی راولپنڈی کوہدایت

ہائیکورٹ میں ملزم کوفائدہ پہنچانے کے موقف پرنیب پراسیکیوٹرکوشوکازنوٹس جاری کرنیکاحکم۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آبادکے تحت 1800 سی سی ٹی وی کیمروں میں سے 600 سی سی ٹی وی کیمرے خراب اور غیر فعال ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو منصوبے کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔


چیئرمین نیب نے اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ کے اخراجات سمیت منصوبے کی تکمیل تک کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں، نیب ذرائع کے مطابق600 سی سی ٹی وی کیمروں کے غیر فعال ہونے اور مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کے ذمے داران کا تعین کرنے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے میں اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ اپنا موثرکردار ادا کرے اور جرائم کے خاتمے میں پولیس کی مددکر سکے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب لاہورکے پراسیکیوٹر عارف محمود رانا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story