انٹر بینک میں ڈالر 1 اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


Business Reporter November 16, 2018
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 1 پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.98 روپے سے کم ہو کر 133.97 روپے اور قیمت فروخت 134.08 روپے سے کم ہو کر 134.07روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 134 روپے سے گھٹ کر 133.70روپے اور قیمت فروخت 134.50 روپے سے گھٹ کر134روپے پر آ گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت153روپے سے کم ہو کر 152.50روپے پر آ گئی، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 2روپے گھٹ گئی اور 175روپے سے کم ہو کر 173 روپے پر آ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |