نوافل کیساتھ کالی مرغی کاصدقہ دیںاچکزئی کاوزیراعظم کومشورہ

ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، قومی اسمبلی کا ایوان صحیح سمت میں جارہا ہے، اچکزئی


Jahangir Minhas June 25, 2013
ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، قومی اسمبلی کا ایوان صحیح سمت میں جارہا ہے، اچکزئی فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کے اعلان کے بعد پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ شکرانے کے نوافل کیساتھ ساتھ کالی مرغی ذبح کر کے صدقہ دیں کیونکہ آج سے نئے دور کاآغاز ہو رہا ہے۔

اچکزئی نے کہا کہ نوازشریف ایک بزنس مین تھے لیکن انھوں نے سیاست کاسبق حاصل کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔



مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، قومی اسمبلی کا ایوان صحیح سمت میں جارہا ہے۔ اچکزئی نے کہا کہ نوازشریف کونئے دور کاآغاز کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارکسی پر غداری کا مقدمہ چلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |