آرٹیکل 6سویلین حاکمیت قائم کرنے کی طرف پہلا بڑا قدم

مشرف کیخلاف مقدمے پرفوج کابظاہرغیرجانبدار موقف، حکومتی اختیارتسلیم کیا


مظہر عباس June 25, 2013
مشرف کیخلاف مقدمے پرفوج کابظاہرغیرجانبدار موقف، حکومتی اختیارتسلیم کیا. فوٹو: فائل

لاہور: سابق فوجی آمرجنرل پرویزمشرف کے 'محفوظ راستے'کی تما م امکانات پیرکواس وقت معدوم ہوگئے جب وزیراعظم نوازشریف نے آئین توڑنے پرآرٹیکل 6کے تحت ان پرغداری کامقدمہ چلانے کاتاریخی اعلان کرکے سویلین اختیارقائم کیا۔

اگرچہ اس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے اس مسئلے پرگفتگوکی ہے ۔فوج نے بظاہرغیرجانبدار موقف اختیارکیاہے اورٹرائل کے حوالے سے حکومتی اختیارکوتسلیم کیاہے ۔تاہم یہ امردلچسپ ہے کہ فوج نے حال ہی میں بدعنوانی کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں کم ازکم 3جرنیلوں کیخلاف مقدمے کی مخالفت کی ۔انھیں اب کورٹ مارشل کاسامناہے ،جس کیلیے انھیں نوکری پربحال کیاگیا ۔نوازشریف اوران کی حکومت نے اس عمل کے ذریعے سیاسی پختگی دکھائی ہے۔1۔انھوں نے اس کیس میں خودکچھ کرنے کے بجائے سپریم کورٹ کے احکام کاانتظارکیا۔2۔نوازشریف نے پارلیمینٹ کواعتمادمیں لیااورپہلے ارکان قومی اسمبلی کواعتمادمیں لیا۔3۔11مئی سے اب تک نوازشریف نے مشرف کے حوالے سے رائے زنی سے اجتناب کیا تاہم ان کی سوچ انکے دماغ میں واضح تھی۔4۔مشرف کے خلاف اقدام سے انھوں نے پی پی پی کی سابق حکومت کوشرمندگی سے دوچارکردیاہے۔



،جس نے 2008ء میں مشرف کومحفوظ راستہ دیاتھا۔نوازشریف کایہ اقدام سویلین حاکمیت قائم کرنے کی طرف پہلابڑاقدم ہے ۔امکان ہے وہ کارگل پربھی اعلیٰ اختیاراتی کمیشن قاء کرینگے جواس کی حقیقی وجوہات کے متعلق تفتیش کریگا۔تاہم یہ قابل دیدہوگاکہ کیاحکومت نے 2009 ء کے ججزکیس میںسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میںا س مقدمے کومحدودکردیاہے یاآرٹیکل 6کی شق 2کابھی اضافہ کریگی ،جواس ضمن میں مددیاترغیب دینے والوں کوبھی غداری کامرتکب قراردیتی ہے۔نوازشریف نے اپنے ناقدین کوبھی خاموش کردیاہے جنھیں یقین نہ تھاکہ وہ مشرف کیخلاف کوئی پوزیشن لیں گے۔نہ صرف مشرف بلکہ نوازشریف اورعدلیہ کابھی یہ امتحان ہوگاکیونکہ دنوں کو6نومبرکے اقدام میں متاثرہ فریق ہونے کے باعث اپنی 'غیرجانبداری'کے حوالے سے سوالات کاسامناہوسکتاہے۔نوازشریف کی مشرف سے طویل رقابت ہے جبکہ انھوں نے ایمرجنسی پلس لگاکرسپریم کورٹ کے ججوں کومبینہ طوپرنظربندکیا۔مشرف استغاثہ پرذاتی تعصب کااعتراض لگاکرصاف ٹرائل کامطالبہ کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں