پرویز مشرف کو سزا ضرور ملنی چاہیے عبدالمالک بلوچ

سابق صدر نے بلوچستان میں آگ لگائی، فیصلے سے آئندہ آمریت کا راستہ روکا جا سکے گا، عبدالمالک بلوچ


سابق صدر نے بلوچستان میں آگ لگائی، فیصلے سے آئندہ آمریت کا راستہ روکا جا سکے گا، عبدالمالک بلوچ۔ فوٹو فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے سابق صدر پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا دینا بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

پیر کواسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مشرف کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ مشرف نے بلوچستان میں آگ لگائی، اکبر بگٹی سمیت بے شمار لوگوں کو شہید کیا، ان کیسز میں بھی ان کا ٹرائل ہونا چاہیے۔



وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس فیصلے سے مستقبل میں آمریت کا راستہ روکا جا سکے گا، مشرف کو ضرور سزا ملنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں