مشرف کیخلاف مقدمہامریکا کا تبصرے سے گریز

یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،برطانیہ،پاکستانی آئین اورقانونی عمل کا احترام کرتے ہیں، امریکا

یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،برطانیہ،پاکستانی آئین اورقانونی عمل کا احترام کرتے ہیں، امریکا. فوٹو : فائل

امریکا اوربرطانیہ حکومت کی طرف سے سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کے فیصلے پرکسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریزکررہے ہیں۔

رابطہ کرنے پرپاکستان میں برطانوی ہائی کمشن کے ترجمان کاکہنا تھا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اوربرطانوی ہائی کمیشن اس پر کوئی تبصرہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے جبکہ پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے آئین اورقانونی عمل کا احترام کرتا ہے۔ پرویزمشرف کے معاملہ پرمزید معلومات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔




یادرہے کہ پرویزمشرف اپنے دورمیں ان دونوں ممالک کے بہترین دوست اور اتحادی تھے اورانکے اقتدارکے دوران تمام مشکل مراحل پران دونوں اتحادیوں کی پرویزمشرف کومکمل حمایت حاصل رہی۔اگست 2008ء کے بعد سے پرویز مشرف نے اپنا زیادہ تروقت انہی 2ممالک میں گزاراہے جہاں انھیں نہ صرف مکمل حفاظتی پروٹوکول دیا جاتا رہا ہے بلکہ بہت سے اہم بین الاقوامی تعلیمی اداروں اور بہت اچھی ساکھ والے تھنک ٹینک انھیں معززمہمان کی حیثیت سے لیکچردینے کے لیے مدعو بھی کرتے رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story