وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی ’سربنی یاس فورم' میں شرکت اور میزبان ملک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے


ویب ڈیسک November 16, 2018
فورم میں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ 'سر بنی یاس فورم' کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فورم میں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپنے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی میزبان ملک کی قیادت اورفورم میں شریک رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |