ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد شروع
بھارتی بورڈ نے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا
پی سی بی کی میزبانی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس کل لاہور میں ہورہا ہے جس کے لئے بیس سے زیادہ مہمانوں کی آمد آج سے شروع ہورہی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے گزشتہ اجلاس میں سالانہ جنرل کونسل اجلاس کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے حکام نے اجلاس کے لئے بھارت سمیت تمام ممبر بورڈز کو لاہور میں شیڈول اجلاس کے لیے دعوت نامے بجھوائے، ممبر بورڈز کی اکثریت نے اپنے نمائندے بجھوانے کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے تاہم بھارتی بورڈ نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔ اس نے اس ایشو پر چپ ساتھ رکھی ہے۔
17 نومبر کو شیڈول اجلاس میں پاکستان کی دوسالہ صدارتی مدت ختم ہورہی ہے اور آیندہ دوسال کے لئے صدارت بنگلا دیش بورڈ کے سربراہ کو سونپی جائے گی۔ اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کی اجازت نہیں دی جارہی تاہم قذافی اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس ضرور رکھی گئی ہے جس میں پی سی بی کے سربراہ احسان مانی اور ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر بنگلا دیش کے ناظم الحسن اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی اجلاس کے شرکا کو لاہور شہر کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کروانے کی تجویز ہے۔ اجلاس میں ایشیا ایمرجنگ کپ کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ ڈویلپمنٹ پروگرامز اور مستقبل کے ایونٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔