دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پرلکھا گیا پیغام سوشل میڈیا پروائرل

دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پرسنہری عبارت سے لکھے پیغام نے سب کی توجہ کھینچ لی


ویب ڈیسک November 16, 2018
دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پر سنہری عبارت سے لکھے پیغام نے سب کی توجہ کھینچ لی فوٹوفائل

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پر لکھی عبارت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کی نئی نویلی دلہن دپیکا پڈوکون نے دلہن کے روپ میں سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے، میڈیا پر دپیکا کے خوبصورت سرخ لہنگے، قیمتی انگوٹھی اورزیورات کے چرچے جاری ہیں تاہم دپیکا کے شادی کے دوپٹے پرلکھی سنہری عبارت نے سب کی توجہ کھینچ لی ہے۔

دپیکا کے دوپٹے پر ایک خوبصورت پیغام 'سدا سوبھا گیاوتی بھوا' لکھا ہے جس کا اردومیں مطلب سدا سہاگن رہو یعنی (کسی کو ہمیشہ کے لیے شادی شدہ رہنے کی دعا دینا اوربری چیزوں سے دور رہنا ہوتا ہے)۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویر کے دپیکا کو شادی پر دئیے گئے تحفے کی قیمت کتنی؟

دپیکا سے قبل اس طرح کا خوبصورت پیغام کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے لباس پر نہیں لکھا گیا تھا لہٰذا اس عبارت نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی۔



دپیکا کا شادی کا لباس نامور بھارتی ڈیزائنرسبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے لہٰذا انہوں نے بالکل انوکھے اندازمیں دپیکا کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں