امیر قطر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی کا اقتدار اپنے بیٹے کو منتقل کرنے کا فیصلہ

قطری امیر کی عمر61برس ہے جبکہ ان کے بیٹے کی عمر 33برس ہے


APP June 25, 2013
قطری امیر کی عمر61برس ہے جبکہ ان کے بیٹے کی عمر 33برس ہے۔ فوٹو رائٹرز

قطرکے امیرشیخ حمادبن خلیفہ الثانی نے اقتداراپنے بیٹے کو منتقل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حمادبن خلیفہ الثانی نے قطرکی حکمرانی اپنے بیٹے شیخ تمیم بن حمادکے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں سعودی عرب کے حکمراں شاہی خاندان سے مشاورت کے لیے وہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ قطری امیر کی عمر61برس ہے جبکہ ان کے بیٹے کی عمر 33برس ہے جس کو وہ ملک کا حاکم بناناچاہتے ہیں۔ شیخ حمادبن خلیفہ نے 1995میں اقتدارسنبھالا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں