قومی سیکیورٹی پلان فوری طور پر تشکیل دیا جائے شیرپاؤ
غیر ملکی سیاحوں پر حملے میں غیر ملکی عناصر کے ملوث ہونے کی بات قبل از وقت ہوگی
قومی وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں پر ہونے والے حملے میں غیر ملکی عناصر کے ملوث ہونے کی بات قبل از وقت ہے ۔
حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو اس واقعے کی ٹھوس تحقیقات کر کے تہہ تک پہنچنا ہو گا، حکومت بجٹ اجلاس کے فوری بعد قومی سیکیورٹی پلان تشکیل دے، قومی سطح پر سیکیورٹی اداروں کو جدید خطوط پر تربیت دینے کی سخت ضرورت ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل شرم ہے۔ جس طرح سے غیر ملکی سیاحوں کو ٹارگٹ کیا گیا یہ ملک کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد جس طرح ملک میں سے کرکٹ کا خاتمہ ہو گیا اسی طرح ملک سے سیاحت کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک سوال پر آفتاب شیر پاؤ نے کہاکہ واقعے کے بعد چیف سیکریٹری اور آئی جی کو عہدے سے ہٹا دینا ناکافی ہے اس حوالے سے حکومت کو قومی سطح پر سیکیورٹی اہلکاروں کوجدید خطوط پر تربیت کی سخت ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کے قتل میں جو بھی ہاتھ ان میں ملوث ہیں ان کیخلاف مثالی کارروائی کر کے انھیں سبق سکھانا ہو گا۔