وزیراعظم عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں خورشید شاہ

عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ


ویب ڈیسک November 16, 2018
خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر پارٹی کا اہم اجلاس، فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے سکھر میں ہونے والے اجلاس میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ خود بھی ہٹلر ہیں اور عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں، وہ یوٹرن لینے کے بیان سے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اس سال پارٹی کی یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سکھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایک سے ڈیڈھ لاکھ لوگوں کی آمد متوقع ہے، اس سلسلے میں پارٹی چیئرمین کے احکامات پر 11 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، وزیراعظم

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، نیپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر بہت بڑا نقصان کیا جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں