برازیل کے پائلٹ نے طیارہ اڑاتے ہوئے اسلام قبول کرلیا
نو مسلم پائلٹ نے کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہونے کا اقرار کیا
برازیلین پائلٹ نے 18ہزار فٹ کی بلندی پر اُڑتے طیارے میں اسلام قبول کرلیا، نو مسلم پائلٹ کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب آنے والی پرواز میں ایک برازیل سے تعلق رکھنے والے پائلٹ نے فرسٹ پائلٹ کے سامنے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی سعادت حاصل کرلی۔
ویڈیو میں فرسٹ پائلٹ نے عربی میں کہا کہ اس وقت طیارہ سعودی عرب کے شہر تبوک کی فضاؤں میں ہے اور میرا ساتھی پائلٹ عماری کلمہ شہادت پڑھیں گئے۔
فرسٹ پائلٹ نے کلمہ شہادت کے الفاظ پڑھے تو ساتھی پائلٹ نے ان الفاظ کو دہرا کر مسلمان ہونے کا اقرار کیا۔
ویڈیو کے آخر میں فرسٹ پائلٹ نے کہا کہ اب میرا بھائی مسلمان ہوگیا ہے ، اس نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=40&v=37LCjn_7lik