قومی اسمبلی وزارت داخلہ اور پٹرولیم کے مطالبات زر منظور

اپوزیشن کی171 کٹوتی کی تحاریک مسترد، بجٹ کی منظوری کل لی جائے گی


Numainda Express June 25, 2013
اپوزیشن کی171 کٹوتی کی تحاریک مسترد، بجٹ کی منظوری کل لی جائے گی. فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کے73 ارب 18 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائدکے 11 اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے723 ارب 53 کروڑ روپے کے4 مطالبات زر کی منظوری دیتے ہوئے اپوزیشن کی171 کٹوتی کی تحاریک مسترد کر دیں۔

کٹوتی کی تحاریک پر بحث سمیٹے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے تمام فریقین کی مشاورت سے جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی۔



وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت صوبوں کو اعتماد میں لے کر انرجی پالیسی بنائے گی، آئی پی پیزکو503 ارب روپے اگست کے دوسرے ہفتے تک ادا کر دیے جائیں گے۔ بعدازاں اجلاس جمعرات 27 جون کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، آئندہ اجلاس میں فنانس بل کی منظوری لی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |