پشاور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن کو گیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیا
عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا، ایس این جی پی ایل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا
ہائی کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بل میں نئی اضافی رقم کی وصولی سے روکتے ہوئے وفاقی حکومت، اوگرا اور گیس کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف پیش کیا کہ اوگرا نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور گیس کے بل میں 143 فیصد اضافہ کرکے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا جب کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ نے نہیں بلکہ ای سی سی نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں
عدالت نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بڑھائی گئی قیمتیں بلوں میں شامل کرنے سے روک دیا اور وفاقی حکومت، اوگرا سمیت گیس کمپنی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔