پنجاب اسمبلی میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کیخلاف متفقہ قرار داد منظور

سفاکانہ کارروائی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور بدنام کرنیکی مذموم سازش ہے جس میں دہشتگرد کامیاب نہیں ہوسکتے

سفاکانہ کارروائی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور بدنام کرنیکی مذموم سازش ہے جس میں دہشتگرد کامیاب نہیں ہوسکتے، ذمے داروں کو فوری پکڑا جائے فوٹو فائل

PESHAWAR:
پنجاب اسمبلی میں نانگا پربت بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے اور غیر ملکی سیاحوں کی ہلاکت کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جبکہ صوبائی بجٹ پر عام بحث مکمل ہوگئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے قواعد وضوابط کو معطل کرکے قرارداد پیش کرنیکی اجازت دی جس پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان گلگت بلتستان میں نانگا پربت بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملہ اور غیر ملکی سیاحوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے جس میں دہشتگرد کامیاب نہیں ہوسکتے۔ گلگت بلتستان حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائے اور وفاقی حکومت دہشت گردی کیخلاف جامع حکمت عملی مرتب کرے۔




بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی امنگوں کے عین مطابق متوازن بجٹ پیش کیا ہے، ٹیکس امیروں پر لگایا، عام آدمی متاثر نہیں ہوگا۔ اے پی پی کے مطابق انھوں نے کہا ٹیکس غریبوں پر نہیں بلکہ امیروں پر لگایا گیا ہے۔ ق لیگ کے ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو الگ صوبہ بنانے کی متفقہ قرارداد پر عمل کرے اب مرکز میں بھی ن لیگ کی حکومت ہے لہٰذا قانونی اقدامات کا عمل فی الفور شروع کیا جائے بھرتی پر پابندی ختم کی جائے۔ ن لیگ شہباز شریف سے اجازت نہ ملنے اور اپوزیشن کے تحفظات کی وجہ سے پرویز مشرف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش نہ کر سکی۔ بعد ازاں سپیکر نے اجلاس آج صبح دس بجے تک کے لیے ملتوی کردیا، بجٹ پر عام بحث کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آج سے مطالبات ِ زر کی منظور ی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
Load Next Story