سول جج اسلام آباد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ 3 افراد گرفتار

پولیس نے سول جج پر فائرنگ کیلئے استعمال کی گئی گاڑی سے 3 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک November 16, 2018
واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دے دی ہے اور گاڑی کا نمبر بھی نوٹ کروا دیا ہے، سول جج سلیمان بدر (فوٹو : فائل)

اسلام آباد کے سول جج سلیمان بدر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سول جج سلیمان بدر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گاڑی میں لاہور سے واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ چکری انٹرچینج کے قریب موٹروے پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے وہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔

بعد ازاں ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سول جج سلیمان بدر نے کہا کہ واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دے دی ہے اور گاڑی کا نمبر بھی نوٹ کروا دیا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے سول جج پر فائرنگ کے لئے استعمال کی گئی گاڑی ترنول کے قریب پکڑلی جس میں سوار 3 افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔