ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 3 روز کے لئے موخر
قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے41حلقوں میں ضمنی انتخابات کےشیڈول کااعلان ووٹرزکی سہولت کیلئےملتوی کیاگیاہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے ملک میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 3 روز کے لئے موخر کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 41 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لئے 28 جون تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ 29 جون کو ان حلقوں میں انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کچھ نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث 11 مئی کو انتخابت نہیں ہوسکے تھے ، اس کے علاوہ ایک سے زائد حلقوں پر کامیاب ارکان اسمبلی کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر بھی دوبارہ انتخاب ہونا ہے جس کے لئے شیڈول کا اعلان آج کا جانا تھا۔