ہائی کورٹ نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپرکنٹریکٹ درست قراردیتے ہوئے ٹھیکہ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس نورالحق قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاسپورٹ لیمینیشن پیپرکنٹریکٹ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ٹھیکہ حاصل کرنے والی امریکی کمپنی کے نمائندے نےعدالت کوچیمبرمیں سیکیورٹی فیچرزپر بریفنگ دی جس کےبعد عدالت نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپرکنٹریکٹ درست قراردیتے ہوئے ٹھیکہ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ پاسپورٹ لیمینیشن پیپرکا ٹھیکہ امریکی کمپنی کودیئےجانےکےخلاف فرانسیسی کمپنی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی، درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی نے ٹینڈر کے مطابق سیکیورٹی فیچرزشامل نہیں کئے۔