وزیر اعظم بننے کے بعد بھی عمران خان کی عبادات میں کمی نہیں آئی
عمران خان کاویژن ہے کہ ہم پاکستان کو مدینہ طرز کی ریاست بنائیں گے، فیصل واوڈا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی ''عبادات کی ادائیگی اور وظائف'' کے معمولات میں کوئی غفلت یاکمی نہیں آئی۔
اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ یا کسی بھی اہم حکومتی امورسے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہوتے ہیں تو وہ اذان کی آواز سنتے ہی اجلاس چھوڑ کر نماز کی ادائیگی کیلیے چلے جاتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان مختلف اجلاس میں اس بات کا اظہار کرتے رہتے ہیں کہ 'یہ اقتدار اللہ کی امانت ہے۔ اللہ نے اگر ہم کو اقتدار کیلیے منتخب کیا ہے تو ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام کے مطابق خدا کی مخلوق کی خدمت کریں اور ہم عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔ہم پاکستان کو مدینہ طرز کی اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلیے بھرپورجدوجہد کریں گے'۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے '' عشق رسولﷺ'' سے وابستگی کا اندازہ مختلف مواقع پر سامنے آچکاہے۔