چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا وزیراعظم

جمہوری اداروں کو ملک میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے جمہوری روایت کو فروغ دینا چاہیے, وزیراعظم


ویب ڈیسک June 25, 2013
جمہوری اداروں کو ملک میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے جمہوری روایت کو فروغ دینا چاہیے, وزیراعظم. فوٹو:فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو اندورنی اور بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔

اسلا م آباد میں چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری اور رکن قومی اسمبلی اویس احمد خان لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جمہوری اداروں کو ملک میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے جمہوری روایت کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے قانون سازی اور جمہوریت کے فروغ میں سینیٹ کی اہمیت اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو اندورنی اور بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، اس موقع پر چیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور سیاسی نظام کی بقا کے لئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |