کھانے سے بچوں کی ہلاکت ٹیسٹ میں زہرکی نشاندہی نہیں ہوئی فرانزک رپورٹ

بچوں کے پوسٹ مارٹم نمونوں سےاہم شواہد حاصل ہوسکتے تھے، ڈی جی فرانزک


ویب ڈیسک November 17, 2018
مزید کچھ ٹیسٹوں کے بعد مکمل رپورٹ مرتب کی جائے گی، ڈی جی فرانزک: فوٹو:: فائل

ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد دوکمسن بچوں کی پراسرارہلاکت کی تفتیش کے دوران فرانزک ٹیسٹ میں کسی قسم کے زہرکی نشاندہی نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد دوکمسن بچوں کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ الجھ گیا۔ فرانزک ٹیسٹ میں کسی قسم کے زہرکی نشاندہی نہیں ہوسکی۔ ڈی جی فرانزک طاہر اشرف پنجاب کا کہنا ہے کہ بچے کی قے کا صرف ایک نمونہ بھیجا گیا۔ جس کی مدد سے پانچ سے چھ قسم کے زہر کو چیک کیا گیا، لیکن کسی بھی زہرکی نشاندہی نہیں ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے پوسٹ مارٹم نمونوں سے اہم شواہد حاصل ہوسکتے تھے لیکن نمونے نہ ہونے سے موت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم مزید کچھ ٹیسٹوں کے بعد مکمل رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

ادھر معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپیل کی ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے 10 نومبرکی رات اسی ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا جہاں سے متاثرہ فیملی نے کھایا تھا اوراسکے بعد کسی کی طبیعت خراب ہوئی ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |