ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نجم سیٹھی کی بطورعبوری چیرمین پی سی بی تقرری غیرآئینی قراردیدی

آئین کی رو سے قائم مقام چیرمین مقرر کرنے کا اختیار گورننگ بورڈ یا خود چیرمین کو ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل


ویب ڈیسک June 25, 2013
پی سی بی کے آئین کے تحت نجم سیٹھی چیرمین نہیں بن سکتے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل۔ فوٹو : ایکسپریس

ملک کے سرکاری اداروں میں بدعنوانی اور غیرآئینی اقدمات کی نشاندہی کرنے والے آزاد ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نجم سیٹھی کی بحیثیت عبوری چیرمین پی سی بی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنا آئین نافذ العمل ہے جس کی رو سے قائم مقام چیرمین مقرر کرنے کا اختیار گورننگ بورڈ کو ہے جو اپنے ہی کسی رکن کو عارضی طور پر چیرمین مقرر کر سکتے ہیں جسے محدود اختیارات حاصل ہوں گے دوسری شق میں چیرمین اپنی غیرموجودگی میں اپنی جگہ گورننگ بورڈ کے کسی رکن یا چیف آپریٹنگ آفیسر کو اپنے اختیارات تفویض کرسکتا ہے، اس لئے نجم سیٹھی کو کسی طرح عبوری بنیادوں پر چیرمین پی سی بی مقرر نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کو ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک رکھا ہے جس کی وجہ سے بورڈ کا انتظام چلانے کے لئے نجم سیٹھی کو عبوری طور پر یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں