اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ایک کلومنشیات برآمد

مسافرنے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی، اے ایس ایف حکام


ویب ڈیسک November 17, 2018
مسافرکوگرفتارکرکے اے این ایف کے حوالے کردیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے ایک کلو منشیات برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز پی اے 270 سے جدہ جانے والے مسافرمہدین شاہ سے ایک کلو آئس ہیروئن بر آمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرنے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی، مسافرمہدین شاہ سوات کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں