عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے اور فائرنگ 14 افراد ہلاک 70 سے زائد زخمی
خرماتو میں 2خودکش بمبارنے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا جب مقامی افراد امن اومان کی ناقص صورتحال پر احتجاج کررہے تھے
LONDON:
عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔
شمالی عراق کے شہر خرماتو میں 2خودکش بمباروں نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا جب مقامی افراد شہر میں امن اومان کی ناقص صورتحال پر احتجاج کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں سابق ڈپٹی صوبائی گورنراوران کے 2بیٹوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔
دوسرا دھماکا عراقی شہر اسکندریہ کے نزدیک اس وقت ہوا جب زائرین بس میں سوا ہوکر کربلا جارہے تھے، دھماکا خیر مواد بس میں مقناطیس کے ذریعے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، مشرقی بغداد میں نامعلوم افراد نے چرچ کے باہر تعینات 2 سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بغداد کے مختلف علاقوں میں ہوئے کار بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور 81 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔