واپڈا ہمارے حوالے کردیا جائے تو ایک ہفتے میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے پرویز خٹک

خیبر پختونخوا کی بجلی کی ضرورت 2400 میگاواٹ ہے لیکن فرسودہ سسٹم اس کو بھی برداشت نہیں کرسکتا، پرویز خٹک


ویب ڈیسک June 25, 2013
ایوان کے سامنے اس بات کا عہد کرتا ہوں اگرعوام کے مسائل حل نہ کرسکا تو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجاؤں گا، پرویز خٹک فوٹو: فائل

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ واپڈا ہمارے حوالے کردیا جائے تو ایک ہفتے میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر گرما گرم بحث کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق کی جانب سے جاری کئے گئے لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا، خیبر پختونخوا کی بجلی کی ضرورت 2400 میگاواٹ ہے لیکن فرسودہ سسٹم اس کو بھی برداشت نہیں کرسکتا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک کی بجلی کی پیداوار میں خیبر پختونخوا کا 13 فیصد حصہ ہے جو امتیازی سلوک کرتے ہوئے ہمیں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کے سامنے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اگرعوام کے مسائل حل نہ کرسکے تو وہ وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں