دپیکا رنویرکی شادی کی مزید تصاویرمنظرعام پرآگئیں

دپیکا رنویر کی شادی کی تصاویر کو ٹوئٹر پر دو دنوں میں لاکھوں بار لائک اور شیئر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 17, 2018
دپیکا رنویر کی شادی کی تصاویر کو ٹوئٹر پر دو دنوں میں لاکھوں بار لائک اور شیئر کیاگیا فوٹو:ٹوئٹر

بالی ووڈ کی سپراسٹارجوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کی شادی کی مزید تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔

بالی ووڈ کی نوبیاہتا جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کی شادی کی تصاویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی، دونوں کی تصاویر کو ٹوئٹر پر دو دنوں میں لاکھوں بارلائک اور شیئر کیا گیا، اور اب دونوں کی شادی کی مزید تصاویرسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جو یقیناً دونوں اسٹارز کے مداحوں کے لیے ایک سرپرائز ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا کے شادی کے دوپٹے پرلکھا گیا پیغام وائرل

دپیکا رنویرکی کونکنی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کا ایک گروپ فوٹو انسٹاگرام پرگردش کررہا ہے جس میں دپیکا سرخ لہنگے میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ رنویربھی دیگر افراد کے ہمراہ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کی شادیسے متعلق پیش گوئی سچ ثابت

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqRL1rRF8_P/"]

اس کے علاوہ ہندو روایات کے مطابق شادی کے بعد منعقد کی جانے والی چوڑے کی رسم کی ایک تصویربھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ تصویر میں دپیکا رنویر کے چہروں پر موجود مسکراہٹ سے واضح ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بےحد محبت کرتے ہیں اورایک دوسرے کا ساتھ پاکربہت خوش ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqRP8i6g15B/"]

https://twitter.com/deepikapadukone/status/1063079371748057089

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں