خواتین میں حجاب اور اسکارف پہننے کی عادت تیزی سے فروغ پانے لگی رپورٹ

خواتین میں حجاب اور اسکارف پہننے کی عادت تیزی سے بڑھنے کی بڑی وجہ مغربی ثقافت سے بیزاری ہے، رپورٹ


APP June 25, 2013
مسلم خواتین كے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب كی خواتین بھی سر ڈھانپنے كو ترجیح دینے لگی ہیں، رپورٹ فوٹو: فائل

لاہور: ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مغربی ثقافتی یلغار كے باوجود خواتین میں اسكارف اور حجاب پہننے كی عادت تیزی سے فروغ پانے لگی ہے۔

حالیہ جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیشن كے نام پر گزشتہ چند دہائیوں میں جہاں خواتین كے پہناوؤں میں مغربی ثقافت كی جھلک نمایاں ہورہی تھی اور تیزی سے بڑھ رہی تھی وہیں اس سے خواتین میں ان پہناوؤں اور ملبوسات سے بیزاری بھی فطری طور پر تیزی سے بڑھنے لگی ہے اور وقت كے ساتھ ساتھ مشرقی اقدار وروایات مغربی ثقافت كے سامنے بڑی ركاوٹ كے طورپر ابھری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں كمسن بچیوں، گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین، نرسنگ، وكالت، ٹیچنگ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں كردار ادا كرنے والی خواتین میں برقعہ، ابایہ، حجاب اور اسكارف پہننے كی عادت تیزی سے بڑھی ہے جس کی بڑی وجہ مغربی ثقافت سے بیزاری ہے جبکہ مسلم خواتین كے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب كی خواتین بھی سر ڈھانپنے كو ترجیح دینے لگی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حجاب اور اسكارف كے استعمال میں اضافے كی ایک وجہ مختلف مغربی ممالک میں حجاب كے استعمال پر پابندی كا پہلو بھی ہے جس نے خواتین كو اپنی مذہبی اورمشرقی اقدار كی جانب پیش قدمی پر مجبور كیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں