چیف جسٹس نے بچوں کے جگر کی پیوند کاری سے متعلق قوم کو خوشخبری سنادی 

پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ ہوگا، چیف جسٹس 


کورٹ رپورٹر November 17, 2018
بیرون ملک سے دو ڈاکٹر ملک کی خدمت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

جگر کی پیوند کاری کے لیے اب بھارت جانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جگر کی پیوند کاری نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں ہوگا، امریکا سے دو ماہر ڈاکٹر بچوں کی جگر کی پیوند کاری کے لیے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان میں اسی ماہ کے آخر میں پہلی بار بچوں کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن ہونے جا رہا ہے، جذبے سے کام کرنے والے دو ڈاکٹرز پاکستان تشریف لے آئے ہیں دونوں ڈاکٹرز پے کے ایل آئی میں بچوں کے جگر کہ پہلی پیوندکاری کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چلڈرن اسپتال میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی لمبی فہرست ہے جب کہ پیوندکاری کے لیے انڈیا جانا پڑتا جس کا ویزہ بھی نہیں ملتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں