وزیراعظم یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے خواجہ آصف
انتظار فرمائیں عمران خان کو بیان واپس لینے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، رہنما مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز یوٹرن سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے جب کہ انہیں بیان واپس لینے میں زیادہ دیر بھی نہیں لگے گی۔
واضح رہے گزشتہ روز صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جو حکمران حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر نہیں ہوسکتا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیر اعظم کے ''یو ٹرن'' والے بیانیے نے وزرا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی