کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ بڑھایا جائے گا میئر وسیم اختر

لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کر رہے ہیں، میئر کراچی


ویب ڈیسک November 17, 2018
لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کر رہے ہیں، میئر کراچی فوٹو:فائل

میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے دو مقامات میں پیشی کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کر رہے ہیں، کراچی میں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے، 'کراچی سب کے لیے مفت ہے' کا رجحان بن گیا ہے، فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتا ہے غیر قانونی تجاوزات کے لئے نہیں، کے ایم سی اپنی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھائے گی۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر شہر میں تجاوزات پھر سے شروع ہوئی تو وہاں کا اینٹی انکروچمنٹ افسر ذمہ دار ہوگا، سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ کو آرڈر کیا کہ میئر کراچی کے ساتھ مل کر تجاوزات ہٹائیں، ہم نے کنٹونمنٹ کے علاقے میں بھی انکروچمنٹ ختم کی ہے، چیف جسٹس کی تبدیلی کے بعد بھی تجاوزات کے خلاف عدالتی حکم برقرار رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں