بالی ووڈ کے مرد اداکار بھی برہنہ جسم کی نمائش میں کسی سے پیچھے نہیں رہے

رنبیر کپور نے اپنی پہلی فلم "سانوریا" میں اتنا بولڈ منظر فلم بند کرایا کہ کوئی بھی نیا اداکار ایسا کرنےسےضرورگھبراتا۔


ویب ڈیسک June 25, 2013
فلم "سانوریا" کے ایک گانے میں رنبیر کپور مکمل برہنہ نظر آتے ہیں جب کہ جان ابراہم نے فلم نیویارک کے بعد فلم’’دوستانہ‘‘میں بھی بغیر کپڑے پہنے بولڈ سین عکس بند کرایا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ نے گزشتہ کچھ سالوں کےدوران جس طرح اپنی فلموں ميں جدید اور مغربی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے وہیں فلموں میں بولڈمناظر کی فلم بندی میں بھی وہ مغرب کی تقلید کرتا نظرآتا ہے جس کے باعث نہ صرف اداکارائیں بلکہ اداکار بھی اپنے برہنہ جسم کی نمائش کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کررہے ہیں۔

بالی ووڈ ادکار رنبیر کپور نے اپنی پہلی ہی فلم "سانوریا" میں اتنا بولڈ منظر فلم بند کرایا کہ کوئی بھی نیا اداکار ایسا کرنے سے ضرور گھبراتا، فلم "سانوریا" کے ایک گانے میں رنبیر کپور مکمل برہنہ نظر آتے ہیں، اس دوران انہوں نے اپنا عریاں پن چھپانے کے لئے انتہائی باریک تولیے کا استعمال کیا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے، اداکار جان ابراہم جن کا فلم ''نیویارک'' ميں برہنہ منظر فلم بند کرانے کے بعد کہنا تھا کہ وہ اس کی عکس بندی کے دوران کافی محظوظ ہوئے، جان ابراہم نے اس کے بعد فلم''دوستانہ''میں بھی بغیر کپڑے پہنے بولڈ سین عکس بند کرایا۔

رنبیر اور جان ابراہم کے علاوہ نیل نتن مکیش فلم ''جیل'' ، راج کمار فلم "شاہد'' اور نئے اداکار میراڈونا ریبیلو فلم ''پنکھ'' میں اپنے برہنہ جسم کی نمائش کر چکے ہیں جب کہ اشمت پٹیل بھی مردوں کے ہیلتھ میگزین کے فرنٹ پیچ کے لیے برہنہ تصویر بڑی دیدہ دلیری سے بنواچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔