سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

نواز شریف، شہباز شریف اور راناثناءاللہ سمیت 139 نامزد ملزمان کو نوٹس جاری


ویب ڈیسک November 17, 2018
جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 19نومبر کو سماعت کرے گا۔ فوٹو: فائل 

سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر 19نومبر کو سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز، راناثناءاللہ، دانیال عزیز اور پرویز رشید سمیت 139 نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں