سابق بیوی کو بدنام کرنے والے سابق ڈی آئی جی کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام

جنید ارشد کے حوالے سے اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ایف آئی اے ترجمان


ویب ڈیسک November 17, 2018
سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جید ارشد ایف آئی اے سائبر کرائم کو مطلوب ہے، فوٹو: فائل

اہلیہ کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کی گرفتاری پر 5 لاکھ کا انعام رکھ دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سابقہ اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے کا انعام رکھ دیا ہے۔

جنید ارشد پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، اہلیہ نے ایف آئی اے درخواست دی جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا، تاہم ملزم جنید ارشد ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا، اور عدالت کی بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔



سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد ایف آئی اے سائبر کرائم کو مطلوب ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں چھاپے بھی مارے مگر گرفتار نہ ہوسکا، جس کے بعد ایف آئی اے نے جنید ارشد کی گرفتاری کے لیے اخبار میں اشتہار دے دیا، ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے حوالے سے اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اس کو پانچ لاکھ روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں