پولیس نےسی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو تحویل میں لے لیا

ایاز خان نے لاپتا ہونے کا ڈرامہ رچا کر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وقت ضائع کیا، وفاقی پولیس


ویب ڈیسک November 17, 2018
ایاز خان کا ڈی آئی خان کے سرکاری اسپتال میں طبی معائنہ کروایا جارہا ہے

وفاقی پولیس نے سی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو ڈیرہ اسماعیل خان سے تحویل میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو ان کے قریبی دوست نور کے گھر سے حفاظتی تحویل میں لیا،ایاز خان کا ڈی آئی خان کے سرکاری اسپتال میں طبی معائنہ کروایا جارہا ہے۔

پولیس نے ایاز خان کی اہلیہ اور گھر والوں کو انکی حوالگی سے متعلق بھی آگاہ کردیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو جھوٹ اور غلط بیانی پر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ایاز خان نے لاپتا ہونے کا ڈرامہ رچا کر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وقت ضائع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان نے لاپتہ ہونے کی تردید کردی

وفاقی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دوست نور سے بھی علیحدہ تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پراسرا طور پر لاپتہ ہونے والے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود کی گزشتہ روز ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا ہے کہ وہ ڈی آئی خان میں رشتہ داروں سے ملنے آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں