نوازشریف کی نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات

شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے بھی والد سے خیریت دریافت کی


ویب ڈیسک November 17, 2018
نوازشریف نے شہباز شریف سے ان کی طبیعت دریافت کی، فوٹو: فائل

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتاراپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور نیب آفس پہنچے جہاں انہوں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ناسازی طبیعت کی اطلاع پر نوازشریف ملاقات کے لیے پہنچے اور چھوٹے بھائی سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے بھی والد سے خیریت دریافت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئی

سابق وزیراعظم کی آمد پر نیب آفس میں سیکورٹی سخت کردی گئی تھی جب کہ اطراف میں بھی اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ک 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں