روسی صدر کا سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کو امریکا کے حوالے کرنے سے انکار

ایڈورڈ اسنوڈن نے روسی بارڈرعبور نہیں کیا، وہ ٹرانزٹ مسافر ہیں اس لئےانہیں ویزہ یا دستاویزات کی ضرورت نہیں، صدر پیوٹن


AFP June 25, 2013
ایڈورڈ اسنوڈن نے روسی بارڈرعبور نہیں کیا، وہ ٹرانزٹ مسافر ہیں اس لئےانہیں کےویزہ یادستاویزات کی ضرورت نہیں، صدر پیوٹن۔ فوٹو: اے ایف پی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ خفیہ امریکی معلومات کو منظر عام پر لانے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن ابھی تک ماسکو ایئرپورٹ موجود ہیں اور انہیں امریکا کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

فن لینڈ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ ایڈورڈ اسنوڈن آزاد انسان ہیں جن کی روس آمد مقامی حکام کے لیے مکمل حیرت کا باعث تھی، یہ بات سچ ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن اس وقت ماسکو میں ہیں، وہ ایک ٹرانزٹ مسافر ہیں جس کے لیے انہیں کے ویزہ یا دیگر دستاویزات کی ضرورت نہیں ہے۔ صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ اسنوڈن نے ابھی تک روسی بارڈ عبور نہیں کیا اور ٹرانزٹ ہال میں ہی موجود ہیں، اسنوڈن ٹکٹ خرید کر جہاں بھی جانا چاہیں وہ جا سکتے ہیں اور جتنا جلد اپنی نئی منزل کا انتخاب کریں گے وہ روس اور ان کی اپنی ذات کے لیے بہتر ہو گا۔

واضح رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن نے گزشتہ ماہ برطانوی اخبار کو امریکی حکومت کے نگرانی کے پروگرام کی معلومات فراہم کی تھیں اور وہ ہانگ کانگ میں مقیم تھے جہاں ان کے رہائشی ویزہ کی مدت اگلے ماہ ختم ہو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی عدالت نے وزارت دفاع کی درخواست پر ایڈورڈ پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کو جلد از جلد امریکا لانے کے لئے فوری کوششیں شروع کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔